مایوسی ہوئی،تکلیف پہنچی،دل ٹوٹا: آمنہ الیاس کی وزیر اعظم پر تنقید

193 Views

  ماڈل اور اداکارہ آمنہ الیاس نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کے بیان سے کتنا نقصان ہونے والا ہے، وہ اس کا کب احساس کریں گے۔

انسٹاگرام پر جاری ویڈیو  پیغام میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے گزارش ہے کہ برائے مہربانی اپنی بات پوری طرح سمجھائیں۔ جتنا فوکس آپ نے فحاشی پر کیا ہے اگر اس کا 50 فیصد بھی آپ قانون پر کریں گے تو یقیناً فرق پڑے گا۔

اداکارہ نے نے مزید کہا کہ جناح اور بھٹو کے بعد آپ ہی واحد وزیراعظم ہیں جس کی بات پورا پاکستان سنتا ہے۔ آپ نے کہا ارطغرل دیکھو سب نے دیکھا۔آپ نے کوئی خاص کتاب پڑھنے کا کہا سب نے عمل کیا۔مجھے لگتا تھا آپ مودی اور ٹرمپ کی طرح بےحس نہیں ہیں اس لئے آپ کو ووٹ دیا تھا

انہوں نے کہا کہ  آپ کو ویسے بھی یوٹرن لینے کا بہت شوق ہے تو برائے مہربانی اپنا بیان واپس لیں ورنہ کم از کم میرے لئے آپ میرے وزیر اعظم نہیں۔ آمنہ الیاس نے عمران خان کو ٹیگ کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ مایوسی ہوئی،تکلیف پہنچی اور دل ٹوٹا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے