ملک میں ایک ہی دن رمضان اور ایک ہی دن عید کا اعلان کریں گے: طاہر اشرفی

140 Views

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی حافظ طاہر  اشرفی کا کہنا ہے کہ اس سال پورے پاکستان میں ایک ہی دن رمضان المبارک اور  ایک ہی دن عید منانے کا اعلان کریں گے۔

حافظ طاہر اشرفی کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک میں کہیں بھی مساجد یا مدارس کی رجسٹریشن منسوخ نہیں کی گئی، حکومت کسی مدرسے یا مسجد پر قبضہ نہیں کر رہی بلکہ آج مدرسہ اور مسجد پہلے سے زیادہ محفوظ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسجد میں فاصلہ تقریب ہر جگہ موجود ہے، رمضان المبارک میں بھی احتیاطی تدابیر کا خیال رکھا جائے، گزشتہ سال کی کورونا ایس او پیز پر اس بار بھی عمل درآمد ہو گا، عبادت اور احتیاط ساتھ ساتھ ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پورے ملک کی مساجد اور مدارس میں ایس او پیز پر عمل ہو رہا ہے، پاکستان میں کسی مسجد یا مدرسے کو بند نہیں کیا جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی کا کہنا تھا کہ رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اس بار پشاور میں ہو رہا ہے، رویت پر اتفاق کے لیے اجلاس پشاور میں بلایا گیا ہے، اس بار ایک ہی دن رمضان اور ایک ہی دن عید کا اعلان کریں گے۔ 

Follow news10.pk on Twitter and Facebook to join the conversation

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے