اموات اور کیسز میں مسلسل کمی: ایک دن میں 7 افراد جاں بحق، 488 نئے کیسز رپورٹ

273 Views

اسلام آباد: (نیوز10) کورونا کا زور ٹوٹ گیا، کیسز اور اموات میں مسلسل کمی ہونے لگی، مہلک وائرس نے 7 افراد کی جان لے لی، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 175 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 89 ہزار 215 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 488 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 95 ہزار 447، سندھ میں ایک لاکھ 26 ہزار 182، خیبر پختونخوا میں 35 ہزار 215، بلوچستان میں 12 ہزار 295، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 502، اسلام آباد میں 15 ہزار 390 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 184 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 22 لاکھ 99 ہزار 601 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 ہزار 448 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2 لاکھ 69 ہزار 87 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 771 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 175 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 182، سندھ میں 2 ہزار 322، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 239، اسلام آباد میں 173، بلوچستان میں 138، گلگت بلتستان میں 61 اور آزاد کشمیر میں 60 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

Follow news10.pk on Twitter and Facebook to join the conversation

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے