اردو نیوز کے سابق ایڈیٹر سید ابصار انتقال فرما گئے
اردو نیوز کے سابق ایڈیٹر سید ابصار انتقال فرما گئے
محمد امانت اللہ ۔ جدہ
اردو نیوز کے سابق ایڈیٹر سید ابصار آج شام کراچی میں انتقال فرما گئے۔
نماز جنازہ کل دوپہر کو ادا کی جائے گی۔
نیوز10 چینل کے سی ای او ابوبکر میمن نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سید ابصار صحافت کی دنیا اور بلخصوص سعودی عرب میں ایک طویل عرصہ تک اردو نیوز سے وابستہ رہے ۔
انہوں نے ہمیشہ مثبت صحافت کی سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات کو قریب لانے اور پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کو ہمیشہ ترجیحی بنیادوں پر اجاگر کیا۔
نیک سیرت، مخلص اور ہمدرد انسان تھے انکی صحافتی خدمات کو ہمیشہ سراہا جائے گا ۔
آج صحافت کا درخشاں ستارہ ڈوب گیا۔
انہوں نے اہل خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا اللہ رب العزت انکے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ۔
انا للہ وانا الیہ راجعون