کورونا نے بھارت میں تباہی مچا دی، مسلسل چوتھے روز 2 لاکھ سے زائد افراد متاثر

88 Views

نئی دہلی: کورونا نے بھارت میں تباہی مچا دی، مسلسل چوتھے روز دولاکھ سے زائد مریض سامنے آ گئے، گزشتہ روز ریکارڈ دو لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی۔

ریاست مہارشٹرا میں 67 ہزار 123 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے۔ اتر پردیش میں 27 ہزار 734 اور دلی میں 24 ہزار 375 مریض سامنے آئے، اس کے علاوہ ریاست کرناٹکا اور چھتیس گڑھ میں بھی صورت حال مہلک وائرس کی وجہ سے خراب ہے۔

بھارت میں ایک روز میں مزید ڈیڑھ ہزار شہری دم توڑ گئے، ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ ستتر ہزار سے تجاوز کر گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے