معروف بھارتی اداکارہ کو ’فیشل‘ کرانا مہنگا پڑگیا، پہچاننا مشکل ہوگیا

80 Views

بھارتی اداکارہ و ماڈل گرل رائزہ ولسن کو چہرے کا فیشل کرانا مہنگا پڑگیا۔

اداکار رائزہ کی جانب سے فیشل کرانے کے بعد آنکھوں کے نیچے سوجن ہوگئی ہے جس کے باعث انہیں پہچاننا مشکل ہوگیا ہے جبکہ اداکارہ نے خود ہی سوشل میڈیا پر اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے سے پردہ اٹھایا ہے اور اپنی تصویر بھی پوسٹ کی ہے۔

اداکارہ نے ڈاکٹر کا نام لیتے ہوئے بتایاکہ گزشتہ روز ڈاکٹر بھیرہ کے پاس سادہ فیشل کرانے گئی تھی لیکن انہوں نے مجھے زبردستی ایک پروسیجرکرانے کا کہا جس کی ضرورت نہیں تھی۔

— فوٹو: اسکرین گریب 

اداکارہ نے کہا کہ اس پروسیجر کے نتیجے میں آنکھوں کے نیچے سوجن ہوگئی ہے اور اس صورتحال کے بعد ڈاکٹر نے بھی ملنے سے منع کردیا ہے جبکہ ان کے اسٹاف کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر شہر سے باہر ہیں۔

رائزہ ولسن نے بتایا کہ ڈاکٹر کے خلاف پوسٹ کرنے کے بعد ان کی وجہ سے اس طرح کی پریشانی اٹھانے والے لوگوں کے میسجز سے انباکس بھر گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے