پولیس اور رینجرز اہلکاروں کو اغوا کیا گیا جس پر آپریشن شروع ہوا، فواد چوہدری

69 Views

 اسلام آباد: 

وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ لاہور میں پولیس اور رینجرز اہل کاروں کو اغوا کیا گیا جس پر آپریشن ہوا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور میں پولیس اور رینجرز اہل کاروں کو اغوا کیا گیا جس پر آپریشن ہوا، حکومت مذاکرات پر یقین رکھتی ہے لیکن بلیک میل نہیں ہوں گے۔

چوہدری فواد حسین نے کہا کہ ریاست کالعدم مسلح گروہ کے سامنے بلیک میل نہیں ہوئی، عمران خان عاشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں انہوں نے اس حوالے سے ہر فورم پر بات کی ہے۔

اسی حوالے سے وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آج صبح پٹرول بموں اور تیزاب کی بوتلوں سے لیس متشدد جتھے نواں کوٹ پولیس اسٹیشن پر حملہ آور ہوئے جہاں رینجرز اور پولیس اہل کار محبوس ہوگئے اور تقریباً 6 پولیس اہل کار زخمی ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے