حکومت دانشمندی سے کام لے :مفتی تقی عثمانی

63 Views

معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی نے حکومت سے دانشمندی سے کام لینے کی اپیل کی ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ حکومت نے لاہور میں جو خونریزی کی اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ چند افراد نے پولیس پر جوحملے کیے وہ بھی یقیناً غلط تھے لیکن حکومت دانشمندی سے کام لے۔

واضح رہےکہ لاہور واقعے پر مفتی منیب الرحمان نے آج ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کی اپیل کی ہے اور جے یو آئی نے بھی ان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے