‘بات چیت چل پڑی، امید ہے کالعدم ٹی ایل پی سے تمام معاملات طے پا جائیں گے’

70 Views

اسلام آباد: شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت اور کالعدم ٹی ایل پی میں میں بات چیت چل پڑی ہے، امید ہے کالعدم ٹی ایل پی سے تمام معاملات طے پا جائیں گے۔

 وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ مذاکرات کا پہلا دور کامیابی سے مکمل ہوا ہے، مذاکرات کا دوسرا دور آج دوبارہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ کالعدم ٹی ایل پی نے 11 یرغمالی پولیس اہلکاروں کو چھوڑ دیا ہے، کالعدم ٹی ایل پی کے لوگ جاچکے اور پولیس بھی پیچھے ہٹ گئی ہے، 192 ناکوں میں ایک ناکہ رہ گیا تھا اس میں بھی بہتری آگئی ہے، مذاکرات کی کامیابی میں حکومت پنجاب کا اہم کردار ہے۔

ادھر کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی نے تحریری پیغام میں کہا ہے کہ کارکن لاہور میں مسجد رحمت اللعالمینﷺ کے سامنے جاری دھرنا فوری ختم کر دیں، کارکن پر امن طور پر گھروں کو لوٹ جائیں، 20 اپریل کی ہڑتال کی کال واپس لی جائے، شوریٰ ارکان خود کو قانون کے حوالے کر دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے