ناقص اشیا کی فروخت، فردوس عاشق اعوان نےاسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کوجھاڑ پلادی

279 Views

سیالکوٹ: سستے رمضان بازاروں میں ناقص اشیا کی فروخت پر معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ سونیا صدف کو جھاڑ پلا دی۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سیالکوٹ آئیں تو انہوں نے سستے رمضان بازاروں کا خصوصی طور پر دورہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ناقص اشیا کی فروخت کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے اے سی سیالکوٹ سے کہا کہ یہ آپ کی اور سٹاف کی ڈیوٹی ہے کہ وہ چیزوں کی کوالٹی چیک کریں۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ سستے رمضان بازاروں میں جتنا تھرڈ کلاس پھل فروخت کیلئے رکھا گیا ہے، اسے فوری طور پر یہاں سے اٹھوایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ سستے رمضان بازار حکومت نے لگوائے ہیں، اسے لیٹروں لوگوں کے ہاتھوں میں نہیں دیا جا سکتا۔ گورنمنٹ یہاں پر بھی جوابدہ ہے۔

جب اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ نے اپنا موقف دینے کی کوشش کی اور کہا کہ ہمارے بندے ہر وقت یہاں موجود رہتے ہیں تو اس پر فردوس عاشق اعوان نے ان کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ آپ تنخواہ کس چیز کی لیتی ہیں؟ میں اس چیز کی تنخواہ نہیں لیتی، یہ آپ کا فرض ہے کہ یہاں دیکھیں کہ کیا کچھ غلط ہو رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔