شوال کا چاند نظر آگیا، پاکستان میں کل عیدالفطر منائی جائے گی

72 Views

ملک کے مختلف حصوں میں شوال کا چاند نظر آگیا جس کے بعد کل عید الفطر ہوگی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے طویل اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے  چیئرمین  مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھاکہ پاکستان بھر سے شہادتیں موصول ہوئیں اور بہت سے مقامات پر مطلع ابر آلود تھا۔

انہوں نے بتایا کہ چمن، قلعہ سیف اللہ، پسنی، پشاور اور سندھ سے شہادتیں موصول ہوئیں جس کے بعد اتفاق سے طے پایا کہ یکم شوال مکرم 1442 ہجری  13 مئی 2021 بروز جمعرات کو ہوگی اور کل عیدالفطر کا دن ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ چمن اور شاور کی زونل کمیٹی نے گواہیوں کو لیا اور فیصلہ کرکے ہمیں پہنچایا۔

قبل ازیں کراچی، لاہور، سکھر کی زونل کمیٹیوں کا اجلاس ختم ہوگیا  اور کہیں بھی چاند نظر نہیں آیا۔

نماز مغرب کے وقفے کے دوران مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزادکا کہنا تھاکہ ابھی کسی علاقے سے چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی، جہاں کہیں سے بھی شہادت موصول ہو گی اس کو ضرور دیکھا جائے گا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاندکی پیدائش ہوگئی ہے لیکن چاند کی عمر 20 گھنٹے 40 منٹ ہو تب ہی دیکھا جاسکتا ہے، پاکستان کے کسی بھی علاقے میں چاند کی عمر 20 گھنٹے 40 منٹ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے