چوہدری نثار نے رکن پنجاب اسمبلی کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

143 Views

چوہدری نثار علی خان نے 2 سال 10 ماہ بعد رکن پنجاب اسمبلی کا حلف اٹھالیا۔

قائم مقام اسپیکر سردار دوست محمد مزاری نے چوہدری نثار سے حلف لیا ہے۔

خیال رہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں چوہدری نثار آزاد حیثیت میں راولپنڈی کے حلقے پی پی 10 سے رکن منتخب ہوئے تھے تاہم  انہوں نے حلف نہیں اٹھایا تھا۔

24 مئی کو بھی چوہدری نثار 3 سال بعد رکنیت کا حلف اٹھانے پنجاب اسمبلی پہنچے تھے تاہم اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی غیر حاضری کے باعث حلف نہ اٹھاسکے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے