ہمارے ساتھ سیاست نہیں انصاف کیا جائے، جہانگیر ترین

163 Views

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ عمران خان نے انصاف کا وعدہ کیا تھا بہت دن گزر گئے اب انصاف مل جانا چاہیے، ہمارے ساتھ سیاست نہ کی جائے انصاف کیا جائے۔

عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی جہانگیر ترین نے بتایا کہ قیاس آرائیاں ہیں کہ علی ظفر نے زبانی رپورٹ دے دی ہے، یہ بھی قیاس آرائیاں بھی ہیں کہ رپورٹ میرے لیے مثبت ہے۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ علی ظفر نے جو کہا ہے وہ بات منظر عام پرآنی چاہیے، ہمیں کچھ ایسی باتیں بھی معلوم ہیں جو میڈیا کو نہیں بتاسکتے، اب انصاف مل جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ہر پیشی پر نئی تاریخ مل جاتی ہے۔

جہانگیر ترین نے بتایا کہ عمران خان نے بیرسٹر علی ظفر کو تفتیش کےلیے مقرر کیا تھا اور انہوں نے بہت محنت کرکے تفتیش کو مکمل کرلیا،امید تھی رپورٹ منظر عام پر آجائے گی۔

جہانگیر ترین کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ ایف آئی آر درج کرانے کی وجہ سے نذیر چوہان کی بات بگڑی ہے۔

دوسری جانب سیشن عدالت اور بینکنگ کورٹ کی جانب سے جہانگیر ترین کےخلاف کیس کی سماعت 11 جون تک ملتوی کردی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے