وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو طلب کرلیا

176 Views

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اسلام آباد کےلئے روانہ ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب اسلام آباد میں دو اہم اجلاسوں میں بھی شریک ہوں گے۔

وزیراعظم کی وزیراعلیٰ پنجاب  سے ون آن ون ملاقات ہوگی۔

ون آن ون ملاقات میں جہانگیرترین گروپ کے معاملات زیربحث آئیں گے۔

اس کے علاوہ ملاقات میں نذیر چوہان اور شہزاد اکبر کا معاملہ بھی موضوع بحث ہوگا۔

جہانگیرترین گروپ کی جانب سے کسی بھی متوقع ردعمل کے پیش نظر متبادل حکمت عملی بھی طے کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق بجٹ کو منظور کروانے کے حوالے سے پنجاب حکومت کی کیا حکمت عملی ہوگی اس پر بھی غور کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے