حکومت معاشی محاذ پر بری طرح ناکام ہوچکی ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

98 Views

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کا حکومت کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ  حکومت معاشی محاذ پر بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تنخواہوں کی ادائیگی تک کے لیے بھی پی ٹی آئی حکومت قرض لے رہی ہے، توانائی کی شرح نمو میں کمی کے باوجود صنعتی ترقی کے دعوے مضحکہ خیز ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے پانچ سالہ دور میں عام آدمی کی آمدنی میں 59 فیصد اضافہ ہوا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آمدنی مسلسل کم اور منہگائی میں اضافہ ہو رہا ہے، سندھ میں سب سے زیادہ فی کس آمدنی میں اضافہ ہوا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ  پی ٹی آئی حکومت نے گندم کی ریکارڈ پیداوار کا دعوی کیا، صرف اس ایک سال میں آٹا 28 فیصد منہگا ہوا ہے، ایک سال میں چینی 21 فیصد منہگی ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے