آج پاکستان، چین اور افغانستان کی بیٹھک ہوگی، وزیر خارجہ

114 Views

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغانستان کی صورتحال پرغور کیلئے آج پاکستان، چین اور افغانستان کی بیٹھک ہوگی، ہماری پہلی ترجیح افغانستان کا امن ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے وژن کے مطابق خطے میں امن و استحکام کیلئے کاوشیں جاری رکھےہوئے ہیں، چین کے پاس ٹیکنالوجی اور ہمارے پاس مین پاور ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امن ہوتو چین اور پاکستان مل کر افغانستان کی تعمیر نو میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، ہماری حکومت کی ترجیح جیو اکنامک ہے،ہم پاکستان کو تجارتی سرگرمیوں کا مرکز بنانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا اکنامک کوریڈور اور گوادر پورٹ اہم کردار ادا کریں گے، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ’وسط ایشیائی ریاستوں کے نئے وژن‘ پر عمل پیرا ہیں، علاقائی روابط کا فروغ اور علاقائی امن اس وژن کے دو بنیادی ستون ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کل تاجک صدر اور وزیر خارجہ سے افغانستان کی صورتحال پر بات ہوئی، افغانستان میں قیام امن سےمتعلق ہماری اور تاجکستان کی سوچ میں مماثلت ہے، افغانستان میں قیام امن کو خطے کی ترقی اور استحکام کیلئے ناگزیر سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری، مودی سرکار کے یکطرفہ اقدامات کو یکسر مسترد کر چکے ہیں، بھارت کومقبوضہ کشمیر میں کیے گئےیکطرفہ اقدامات پر نظرثانی کرنا ہوگی، وزیر اعظم نےعزم کا اعادہ کیاکہ کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی، سفارتی معاونت جاری رکھیں گے۔

Follow news10.pk on Twitter and Facebook to join the conversation

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے