کورونا وائرس، وزیراعظم عالمی اداروں کے فنڈز کا حساب دیں: بلاول بھٹو

149 Views

کراچی: (نیوز10) بلاول بھٹو زرداری نے کورونا وائرس کی وبا سے بچاؤ کے حوالے سے عالمی اداروں کے فنڈز کا وزیراعظم عمران خان سے حساب مانگ لیا۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کا مقابلہ کرنے کے لئے آئی ایم ایف نے پاکستان کو سوا ارب ڈالر دئیے، وہ امداد کہاں خرچ ہوئی؟ ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے کورونا وائرس کی وبا کا مقابلہ کرنے کے لئے ڈیڑھ ارب ڈالر کی امداد دی، بتایا جائے کہ یہ فنڈ کن منصوبوں پر لگایا گیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے سوال کیا کہ عمران خان بتائیں کہ کورونا وائرس کی وبا کا مقابلہ کرنے کے لئے انہوں نے ورلڈ بینک کے 200 ملین ڈالر کہاں خرچ کر دئیے ؟ وزیراعظم کے کورونا ریلیف فنڈ میں پاکستانیوں نے جو اربوں روپے جمع کروائے، ان فنڈز کو کہاں خرچ کیا گیا ؟۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے