بھارت میں کورونا سے مزید 2437 افراد ہلاک

118 Views

بھارت میں اتوار کو کورونا کے مزید ایک لاکھ کیس سامنے آگئے جبکہ مزید 2ہزار 437 افراد اس بیماری کی وجہ سے ہلاک ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق بھارت میں کورونا کیسوں میں بتدریج کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ دلی سمیت مختلف شہروں میں آج سے پابندیوں میں نرمی کیے جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب چین میں ایک دن میں کورونا کے مزید 30 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ان میں سے 23 کیسوں کی تصدیق بیرون ملک سے آنے والوں میں ہوئی۔

اس کے علاوہ ارجنٹائن اور سربیا میں روسی کورونا ویکسین اسپوتنک کی باضابطہ تیاری شروع کردی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے