ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 110 رنز سے ہرا دیا

147 Views

ابوظبی میں پاکستان سپر لیگ کے 25 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 110 رنز سے ہرا دیا جس کے بعد اب کوئٹہ کی ٹیم کی پلے آف مرحلے میں جانے کی تمام امیدیں ختم ہوگئیں۔

184 رنز کا ہدف ملتان سلطانز کے بالرز نے کوئٹہ کے بیٹسمینوں کے لئے ناممکن بنادیا۔ پوری ٹیم 12.1 اوورز میں صرف 73 رنز ہی بناسکی۔ ویدرالڈ 19 اور سرفراز احمد نے 13 رنز بنائے۔

ملتان سلطانز کے عمران طاہر نے 3 اور عمران خان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل ٹاس جیت کر سرفراز احمد نے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 183 رنز بنائے تھے۔ ملتان کے شان مسعود نے 73 جبکہ جانسن چارلس نے 47 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی تھی۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے