اسلام آباد: حکومت نے قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں اضافہ کردیا۔

98 Views

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 10 سالہ ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس پرشرح منافع 9.29 سے بڑھاکر9.35 فیصد اور ریگولر انکم سیونگز سرٹیفکیٹس پرشرح منافع 8.64  سے بڑھاکر 8.76 فیصد کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 6 ماہ کے شارٹ ٹرم سیونگز سرٹیفکیٹس پر شرح منافع 7.14 سے بڑھاکر 7.20 فیصد کردی گئی جب کہ اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس پر شرح منافع برقرار رہے گی۔

اس کے علاوہ بہبود، پنشنرز ، شہداء فیملی سرٹیفکیٹس اور سیونگز اکاؤنٹ پر شرح منافع برقرار رہے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شرح منافع میں اضافے کا اطلاق آج سے کردیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے