پاکستانی نوجوانوں کی تنظیم پاکبان کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

140 Views

پاکستانی نوجوانوں کی تنظیم پاکبان کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

۔۔۔محمد امانت اللہ ۔ جدہ

سعودی عرب میں کووڈ 19 کی شدت میں کمی کے بعد زندگی کی رونقیں بحال ہونا شروع ہوگئی ہیں، جدہ میں پاکستانی نوجوانوں کی تنظیم پاکبان کی جانب سے تقریب سجائی گئی جس میں نوجوانوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ دیار غیر میں رہ کر پاکستان کی عظمت اور خوشحالی کے لئے کام کرتے رہیں گے۔

سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں منعقد ہونے والی تقریب میں مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب کی مہمان خصوصی پاکستانی نثرادسعودی صحافی سمیرا عزیز تھیں۔
اس موقع پر پاکبان کے صدر عمران صدیقی اور میڈیا ڈائریکٹر ذکاءاللہ محسن ،سید کاشف حسین اور سمیرہ عزیز نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اس دور میں نوجوان طبقہ سوشل میڈیا پر مثبت سرگرمیوں کو جاری رکھ کر معاشرے کی اصلاح و احوال کا کام باخوبی سرانجام دے سکتا ہے اور دیار غیر میں رہتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کو ابھارتے ہوئے ایک اچھے پاکستانی ہونے اور ملک کا نام روشن کرنے میں بھی کردار ادا کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہماری نوجوان نسل ملک کا اثاثہ ہے جس نے ہمیشہ اندرون اور بیرون ممالک رہ کر اپنی صلاحیتوں کے ذریعے خود کو منوایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ  سعودی عرب میں مقیم پاکستانی نوجوان ہر شعبہ ہائے زندگی میں آگے بڑھ رہے ہیں اور پاکستان کا مثبت چہرہ اجاگر کرنے میں کردار نبھا رہے ہیں۔

تقریب میں سعودی اور پاکستانی میڈیا سے منسلک صحافیوں کے علاوہ مختلف شعبوں میں کام کرنے والے پاکستانی نوجوانوں میں اعزازی شیلڈ بھی دی گئیں۔
تقریب میں نوجوانوں نے مزاح سے بھرپور خاکے بھی پیش کیے جبکہ تقریب سے راحیلہ انعام، ذیشان احسان، عالیہ زار خان، بسما خٹک، ہانا عارف، خالد محمود، نرجس بلال، نادیہ چوہدری، بسام خالد نے اظہار خیال کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے