عبدالغنی برادر کی قیادت میں افغان طالبان کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا

321 Views

اسلام آباد: (نیوز10) افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان پیش پیش عبدالغنی برادر کی قیادت میں افغان طالبان کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا، مفاہمتی عمل کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق افغان طالبان کے سیاسی دفتر کا وفد ملا عبدالغنی برادر کی قیادت میں اسلام آباد پہنچا ہے، افغان طالبان کا وفد وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی دعوت پر پاکستان آیا۔ افغان طالبان کا وفد دوہا سے اسلام آباد پہنچا، وفد افغان دھڑوں کے درمیان مفاہمتی عمل کے حوالے سے پاکستانی قیادت سے بات چیت کرے گا۔

Follow news10.pk on Twitter and Facebook to join the conversation

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔