خورشید شاہ کے پروڈکشن آرڈر پر رہائی کے احکامات جاری

133 Views

پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی پروڈکشن آرڈر پر رہائی کا حکم جاری کردیا گیا۔

آئی جی سندھ نے خورشید شاہ کو اسلام آباد پہنچانے کے احکامات جاری کردیے جس کے بعد پی پی رہنما کو آج احتساب عدالت میں پیشی کے بعد اسلام آبادروانہ کیا جائے گا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے بجٹ اجلاس میں شرکت کے لیے خورشید شاہ کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے تھے۔

واضح رہے کہ نیب نے گزشتہ سال ستمبر میں خورشید شاہ کو آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں گرفتار کیا تھا، انہیں نیب سکھر کے کیس میں نیب راولپنڈی کی ٹیم نے بنی گالہ سے حراست میں لیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے