مجلسِ محصورین (پی آرسی) نے دعائیہ نشست کا اہتمام کیا

137 Views

مجلسِ محصورین (پی آرسی) نے دعائیہ نشست کا اہتمام کیا

۔۔۔محمد امانت اللہ ۔

مجلسِ محصورین (پی آرسی) کے زیراہتمام پاکستان کی ادبی برادری کی ایک نامور شخصیت ایک بہت ہی محترم صوفی بزرگ مشہور مصنف اور نامور تذکرہ نگار کے ساتھ ساتھ ایک درجن سے زائد کتابوں کے مصنف اور پی آر سی کے چیئرمین احتشام ارشد نظامی کے بڑے بھائی جناب سید قیام الدین نظامی صاحب کے انتقال پر پی آر سی نے جنرل سکریڑی سید مسرت خلیل کی رہائش گاہ پر تعزیتی و دعائیہ نشست منعقد کی جس میں مجلس کے کنوینر انجینئر سید احسان الحق اور سینئر ممبران انجینئرسید اسلم تنویر ۔
انجینئر خالد جاوید ۔ شمس الدین الطاف ملک، اسرارخاں ۔ معروف شاعر زمرد خان سیفی ۔
صحافی ملک عاصم اعوان اور دیگر نے شرکت کی قیام الدین نظامی کی پیدایش21 اکتوبر 1942 کو پٹنہ (بہار) کے کوپا سنگھرء گاون (نکرہم) میں ہوئی تھی اور انتقال 5 جولائی2021 کی شام کراچی میں ہوئی۔
ان کی مندرجہ ذیل کتاب منظر عام پر آچکی ہیں شرفا کی نگری جلد اول مطبوعہ 1995۔ 2004 شرفا کی نگری جلد دوم مطبوعہ 2004 انوار العلماء 2007 بیعت کی حقیقت 2008 حفیظ عظیم آبادی 2010 اس کے علاوہ ڈھاکہ میں مشہوراردو شاعر ایک بزنس مین اور فرینڈز آف ہیومینٹی (ایف او ایچ) کے کنٹری ڈائریکٹرسید جلال الدین احمد (جلال عظیم آبادی) جوکووڈ 19 میں مبتلا اور ہسپتال میں داخل تھے نیز پی آر سی کے دیرینہ ساتھی انجینئر سید ظفرعلی کی رحلت پر ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہارکیا گیا اوراللہ تعالی سے ان مرحومین کی مغفرت اور دراجات کی بلندی اورپسماندگان کو صبر جمیل کے لئے دعا کی گئی تعزیتی و دعائیہ نشست شمس الدین الطاف ملک کی محصورین مظلوم کشمیری و فلسطینی مسلمانوں کے لئے دعا اور ملت اسلامیہ کے اتحاد پاکستان کی ترقی اور بہتری اور نوجوان نسل کی اصلاح کی دعا پر اختتام پذیر ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے