دنیا بزورِ طاقت بنی افغان حکومت قبول نہیں کریگی: امریکی محکمہ خارجہ

121 Views

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا ہےکہ دنیا افغانستان میں طاقت کے زور پر بنائی گئی حکومت قبول نہیں کرے گی۔

جاری کیئے گئے ایک بیان میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ افغانستان میں اُسی حکومت کو تسلیم کیا جائے گا جسے عوامی حمایت حاصل ہو۔

انہوں نے کہا کہ اسی حکومت کو دنیا تسلیم کرے گی جو واضح اکثریت رکھتی ہو اور خاص طور پر انسانی حقوق کا احترام کرتی ہو۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے مزید کہا ہے کہ افغانستان میں حالیہ دنوں تشدد میں زیادہ ہاتھ طالبان کا ہے۔

نیڈ پرائس نے یہ بھی کہا ہے کہ 40 سال سے جاری تشدد کے خاتمے کا واحد ذریعہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان بات چیت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے