اوورسیز پاکستانیوں کو انتخابی عمل میں شامل کرانا چاہتے ہیں، وزیراعظم

84 Views

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو انتخابی عمل میں شامل کرانا چاہتے ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ای ووٹنگ کا نظام اور پاکستانی ووٹرز کے لیے الیکٹرونک ووٹنگ مشین کا استعمال یقینی بنانا ہے۔

پنجاب کے لیے نادرا وراثتی سرٹیفکیٹ کے اجرا کی تقریب سے خطاب میںوزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پہلی بار ایسا نظام لارہے ہیں جس سے پاکستانیوں کو بڑی امیدیں ہیں، پاکستان میں ایسے الیکشن کرائیں گے کہ اپوزیشن ہار جائے تب بھی انتخابی نتیجہ تسلیم کرلے گی۔

انہوںنے کہاکہ حکومت کا اصل کام عوام کے لئے آسانی پیدا کرنا ہے، وزارت قانون پر بہت دباؤ ہے، ہم بھی شکایت کرتے ہیں کہ وزارت قانون میں فائل جاتی ہے تو پتہ نہیں چلتا کہاں گئی۔

عمران خان نے کہاکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی سے انقلاب آگیا ہے، نادرا نے وراثتی سرٹیفکیٹ کے حصول کو بہت سادہ بنادیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہاکہ عدالتوں میں آدھے کیسز زمینوں کے ہوتے ہیں، فائل گم ہوجاتی ہے، زمینوں کی فائلوں کو آگ لگ جاتی ہے، ایسے میں ہمیں مسلسل لوگوں کی زندگیاں آسان کرنا ہیں، اگست تک اسلام آباد کے لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ الیکشن میں بھی چاہتے ہیں اوورسیز پاکستانی شامل ہوں، 90 لاکھ پاکستانی ملک کا اثاثہ ہیں، ان کی ترسیلات زر سے ملک چلتا ہے، پولنگ ختم ہونے اور نتائج کے دوران دھاندلی ہوتی ہےاسی لیے ہماری کوشش ہے ای گورننس لے کر آئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے