شوبز شخصیات نے بھی اپنے حج کی یادیں تازہ کردیں

188 Views

حجاج کرام کی جانب سے مناسک حج کی ادائیگیوں کاسلسلہ جاری ہے جب کہ اس سال بھی کورونا کے پیش نظر سعودی عرب میں مقیم صرف 60 ہزار ملکی اور غیر ملکی افراد حج کی سعادت حاصل کررہے ہیں۔

اس مقدس موقع پر پاکستان کی متعدد شوبز شخصیات کی جانب سے بھی حج کی تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کی جارہی ہیں اور یہ شخصیات اپنے حج کی یادیں تازہ کررہی ہیں۔

اداکارہ عائزہ خان نے گزشتہ روز شوہر دانش تیمور کے ہمراہ مزدلفہ کے مقام کی تصویر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے اللہ کا شکر ادا کیا۔

اداکارہ نے 2 سال قبل 2019 میں حج کے سفر کو زندگی کا سب سے خوبصورت سفر قرار دیا۔

اداکار فیروز خان نے بھی انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے حج کے سفر کو یاد کیا۔

 فیروز خان کی پوسٹ کے مطابق انہوں نے 2019 میں حج کیا تھا۔

 گلوکار عاصم اظہر نے خانہ کعبہ میں لی گئی اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے حج کی یاد کو شیئر کیا اور دعائیہ پوسٹ درج کی کہ اللہ ہر ایک کو اس دنیا کے خوبصورت اور مقدس مقام کا نظارہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

معروف اینکر اور میزبان وسیم بادامی کی جانب سے اس باسعادت موقع پر اپنے حج کی چند تصاویر شیئر کی گئیں جن میں وسیم بادامی کو والدہ اور بیٹے کے ہمراہ خانہ کعبہ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ روبینہ اشرف نے بھی  2019  کی عبایا پہنے حج کے مقام پر لی گئی ایک تصویر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے اس خوبصورت سفر کی یاد تازہ کی۔

اداکار و ماڈل عمر شہزاد نے بھی خانہ کعبہ کو دیکھتے ہوئے اپنی ایک تصویر شیئر کی اور حج کی مبارکباد پیش کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے