صوبے کے اسپتالوں میں داخل 85 فیصد مریضوں نے ویکسینیشن نہیں کروائی، وزیراعلیٰ سندھ

147 Views

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ  نے کہا ہے کہ صوبے کے اسپتالوں میں داخل 85 فیصد مریض وہ ہیں جنہوں نے ویکسینیشن نہیں کروائی۔

وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ سندھ میں مجموعی طو ر پر 1002 مریض اسپتالوں میں ہیں، اسپتالوں میں داخل مریضوں میں 85 فیصد نے ویکسین نہیں لگوائی۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھاکہ جنہوں نے ایک ڈوز لگوایا، وہ نان ویکسینیٹڈ سے زیادہ بہتر یا ٹھیک ہیں، صورتحال سےظاہر ہوتا ہے کہ ویکسینیشن بہت ضروری ہے، صرف 15 فیصد مریض ویکسینیٹڈ ہیں جو بہتر حالت میں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے