نئے عمرہ سیزن کی تیاریاں اپنے عروج پر پہنچ گئیں۔

72 Views

نئے عمرہ سیزن کی تیاریاں اپنے عروج پر پہنچ گئیں۔

حرمین شریفین انتظامیہ نے نئے عمرہ سیزن کے لیے اپنی تیاریوں کا سلسلہ مزید تیز کر دیا۔
مربوط نظامِ عمل کےتحت چوبیس گھنٹے خدمات کاسلسلہ جاری ہے۔ حرم شریف میں نمازوں کے مقامات، مطاف اور صحنوں آب زمزم کی تقسیم میں اضافہ کر دیا گیا ہے اور پانی کے چھڑکاؤ والے پنکھوں (Mist Fans) کا نظام مزید فعال بنادیا گیا ہے۔
انتظامیہ کے نگران اعلی کے سکریٹری محمد الجابری نے کہا ہے کہ مذکورہ پنکھوں کی مسجد کے صحنوں میں مجموعی تعداد 250 ہے۔


‘سُقیا زمزم’ کی انتظامیہ مسجد حرام کے صحنوں سے لے کر بیت اللہ پہنچنے تک معتمرین کے لیے زمزم کی بوتلیں اور پیک تقسیم کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں حرم کے اندر روزانہ تقریباً ایک لاکھ آبِ زم زم کی بوتلیں تقسیم کی جائیں گی
داخلی راستوں اور سیڑھیوں پر خصوصی بیگوں کی حامل ٹیمیں آب زمزم پلانے میں پیش پیش ہیں۔ روبوٹس کے ذریعے بھی آب زمزم کی تقسیم کاعمل جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے