وفاقی اور سندھ حکومت کراچی کے تین بڑے مسائل کے حل پر کام کرے گی: وزیراعظم عمران خان

440 Views

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ  وفاق اور صوبائی حکومت کراچی کے تین بڑے مسائل کے حل پر کام کرے گی۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بارش سے کراچی کے عوام کی تکالیف کا پوری قوم کو احساس ہے، مشکل گھڑی میں مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبائی حکومت کراچی کے تین بڑے مسائل کے حل پر کام کرے گی، شہر میں نالوں کی صفائی کے ساتھ تجاوزات کو مکمل ہٹایا جارہا ہے جب کہ کچرے اور سیوریج کے مسائل کا مستقل حل نکالا جارہا ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ کراچی میں نالوں کی صفائی اور نکاس آب کے مسئلے کا مستقل حل نکالیں گے، کراچی کے عوام کو پینے کے پانی کی فراہمی کا مسئلہ بھی حل کریں گے۔

Follow news10.pk on Twitter and Facebook to join the conversation

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے