پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے شروع ہو گا

81 Views

لاہور: (نیوز10) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے شروع ہو گا، کوویڈ ٹیسٹنگ کلیئر کرنے والے تمام کھلاڑی نے جمیکا میں جم کر نیٹ پریکٹس کی، کپتان بابر اعظم آج ٹیم پلان شیئر کریں گے۔

کیربینز کے دیس ٹی 20 کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کا امتحان، قومی شاہینوں کا جمیکا میں پڑاؤ، کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر تمام کھلاڑی ٹریننگ میں لگ گئے۔ تین گھنٹے تک ڈٹ کر پریکٹس، نیٹ میں بیٹنگ اور بولنگ کا مظاہرہ کیا، فیلڈنگ اور فزیکل ٹریننگ میں بھی خوب پسینہ بہایا۔

قومی بولر شاہین آفریدی نے جیت کا عزم ظاہر کیا، اچھی پرفارمنس کی امید دلا دی۔ قومی کپتان بابر اعظم آج ورچوئل میڈیا سیشن میں اِن ایکشن ہوں گے، تیاریوں اور ٹیم پلان سے آگاہ کریں گے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز 12 اگست سے شروع ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے