30اگست تک ویکسینیشن نہ کرانے والوں کی تنخواہیں روک دی جائیں گی، مرتضیٰ وہاب

108 Views

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کورونا وائس سے بچاؤ کی ویکسین سے متعلق کہنا ہے کہ 30 اگست تک ویکسینیشن نہ کرانے والے افسران و ملازمین کی تنخواہیں روک دی جائیں گی۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کی صدارت کے ایم سی افسران کا اجلاس منعقد ہوا، اس دوران بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنے  بیان میں کہا کہ تمام افسران و ملازمین 30 اگست تک ویکسی نیشن کروالیں، کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے ویکسینیشن کرانا لازمی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تمام ملازمین لازمی طور پر ماسک پہنیں گے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر کو معمول پر لانے کے لیے تمام افراد حکومت کی ایس او پیز پر عمل کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے