پنج شیر میں طالبان اور شمالی اتحاد کے مذاکرات کامیاب

87 Views

افغانستان کے صوبے پنج شیر میں طالبان اور شمالی اتحاد کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے، دونوں فریقین میں امن پر اتفاق ہو گیا۔

پنج شیر میں افغان طالبان اور شمالی اتحاد نے ایک دوسرے پر حملہ نہ کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔

افغان طالبان اور شمالی اتحاد کے درمیان بعض موضوعات پر بات چیت اب بھی جاری ہے۔

دونوں فریقین کے درمیان چاریکر کے علاقے میں بعض امور پر مذاکرات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ افغان طالبان نے کمانڈر قاری فصیح الدین کی قیادت میں چند روز سے شمالی اتحاد کے گڑھ پنج شیر کا گھیراؤ کر رکھا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے