سندھ کے مختلف علاقوں میں آج سے 3 ستمبر کے دوران بارشوں کی پیش گوئی

96 Views

محکمۂ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آج سے سندھ اور کل یکم ستمبر سے کراچی اور حیدر آباد میں بارشیں شروع ہوں گی جو 3 ستمبر تک جاری رہیں گی۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں مشرقی سندھ میں داخل ہو رہی ہیں، تھر پارکر، عمر کوٹ، سانگھڑ، سکھر اور لاڑکانہ میں بارش کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ سندھ کے مختلف علاقوں میں آج سے 3 ستمبر کے دوران بارشیں ہوں گی۔

کہیں تیز ہواؤں اور کہیں گرچ چمک کے ساتھ معتدل اور تیز بارش ہو سکتی ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی، حیدر آباد، ٹھٹھہ، شہید بینظیر آباد، جامشورو میں کل سے بارش کا امکان ہے۔

کراچی، حیدر آباد اور دیگر علاقوں میں کل سے 3 ستمبر تک بارش ہو سکتی ہے۔

محکمۂ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ کراچی میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

شہر کا زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے