قندھار میں جشن آزادی کا اجتماع، ملا ہیبت اللّٰہ کی شرکت کا امکان

89 Views

افغانستان سے مکمل امریکی انخلا کے بعد قندھار میں آج آزادی کا جشن منایا جا رہا ہے، انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک بڑے اجتماع کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں امیر المومنین شیخ ملا ہیبت اللّٰہ اخوند کی شرکت کا بھی امکان ہے۔

انفارمیشن آفس کے مطابق گورنر قندھار حاجی یوسف وفا نے اجتماع گاہ پہنچ کر سجدۂ شکر ادا کیا، اس کے علاوہ سینکڑوں افراد اجتماع میں شرکت کرنے کے لیے پہنچ رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق قندھار شہر کی سڑکوں پر جنگی ساز و سامان سے لیس فوجی گاڑیوں کا گشت جاری ہے جبکہ شہر کی فضائی نگرانی جنگی ہیلی کاپٹروں سے کی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے