اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فوج داخل کردی

92 Views

اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فوج داخل کردی۔ خبرایجنسی کے مطابق اسرائیلی جنگی بٹالینز مقبوضہ مغربی کنارے میں داخل ہوئیں۔

اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے بھی فضائی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اسرائیلی آرمی چیف نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ کارروائی اسرائیلی جیل سے فرار افراد کو پکڑنے کے لیے کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی سخت سیکورٹی والی جیل سے 6 فلسطینی قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے