پی آئی اے نے کابل کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا

80 Views

کابل: (نیوز10) پی آئی اے نے کابل کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پیر 13 ستمبر کو صبح 7 بج کر 30 منٹ پر کابل روانہ ہوگی۔ افغانستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کو لینڈنگ کا اجازت نامہ جاری کر دیا۔ پی آئی اے نے کابل فلائٹ آپریشن کے لیے تیاریاں مکمل کرلیں ہیں۔ پی آئی اے کابل کے لیے ائیر بس 320 ساختہ طیارے استعمال کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے