ٹیسٹ کے ذریعے 46 ہزار اساتذہ بھرتی کریں گے: محکمۂ تعلیم سندھ

71 Views

محکمۂ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ آئی بی اے سکھر کے تحت اساتذہ کی بھرتی کے لیے صوبے بھر میں ٹیسٹ کے ذریعے 46 ہزار اساتذہ بھرتی کیئے جائیں گے۔

صوبائی محکمۂ تعلیم نے بتایا کہ صوبے کے 6 اضلاع میں 19ستمبر تک ٹیسٹ لیئے جائیں گے، کراچی میں 13 ستمبر سے ٹیسٹ شروع کیئے گئے ہیں۔

ضلع کورنگی اور جنوبی کے امیدواروں کے ٹیسٹ 13 ستمبر کو لیئے گئے، 14ستمبر کو ضلع ملیر اور غربی کے امیدواروں کے ٹیسٹ لیئے گئے جبکہ آج ضلع شرقی اور کیماڑی کے امیدواروں کے ٹیسٹ لیئے جا رہے ہیں۔

محکمۂ تعلیم کے مطابق ضلع وسطی کے امیدواروں کے ٹیسٹ کل ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے