امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان پانچ سو ملین ڈالر دفاعی معاہدہ

81 Views

امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان پانچ سو ملین ڈالر دفاعی معاہدہ

۔۔۔محمد امانت اللہ

سعودی عرب کے ساتھ پانچ سو ملین ڈالر کے دفاعی معاہدے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

عرب ٹیطوی امریکی وزارت خارجہ کے حوالے سے بتایا کہ یہ معاہدہ امریکا سے طے شدہ گزشتہ معاہدوں کی ہی ایک کڑی ہے جس میں سعودی عرب کے اپاچی، بلیک ہاک اور مستقبل میں ملنے والے چینوک ہیلی کاپٹروں کی دیکھ بھال اور مرمت شامل ہے۔
امریکی وزارت خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا کہ "اس مجوزہ معاہدے سے ایک دوست ملک کی سکیورٹی کو مزید توانا بنایا جائے گا جو کہ مشرق وسطیٰ میں سیاسی استحکام اور معاشی ترقی کا اہم رکن ہے۔ سعودی عرب کی حمایت سے امریکی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی مقاصد کو تقویت ملے گی ۔امریکا کے مطابق اس معاہدے سے سعودی عرب کو حالیہ اور مستقبل میں پیش آنے والے خطرات کا مقابلہ کرنے میں مدد ملے گی۔
دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب کے ہیلی کاپٹرز، جہازوں، ہتھیاروں اور میزائلوں کی دیکھ بھال میں بھی مدد ملے گی۔ سعودی عرب کو اس نئے سامان کو اپنی مسلح افواج کے استعمال میں لانے میں کوئی دشواری پیش نہیں آئے گی۔
امریکی وزارت خارجہ نے یہ معاہدہ کانگریس میں نظر ثانی اور منظوری کے لئے بھیج دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے