سندھ ٹیچرز بھرتی ٹیسٹ؛ ایک لاکھ 60 ہزار امیدواروں میں سے صرف 1300 پاس

70 Views

زرائع محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق آئی بی اے سکھر نے سندھ میں جونئر اسکول ٹیچرز کی بھرتیوں کے لئے ہونے والے ٹیسٹ کے نتائج جاری کردیے ہیں، جس کے انتہائی حیران کن نتائج سامنے آئے ہیں۔

نتائج میں بتایا گیا ہے کہ سندھ بھر سے ایک فیصد امیدوار بھی ٹیسٹ پاس نہیں کرسکے ہیں، صرف 0.78 فیصد امیدوار ٹیسٹ پاس کرسکے ہیں، کراچی سمیت صوبے بھر سے لئے گئے ٹیسٹ میں ایک لاکھ 60 ہزار امیدواروں نے شرکت کی تھی۔

جس میں سے صرف 1300 امیدوار ٹیسٹ میں کامیاب ہوئے ہیں، ممکنہ طور پر پاسنگ نمبروں پر غور کرکے اسے کم کیا جاسکتا ہے، گزشتہ روز کابینہ کے اجلاس میں جونئیر اسکول ٹیچرز کے ٹیسٹ کے نتائج کے حوالے سے ممبران کو آگاہ کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے