ملک میں کورونا کے مزید 513 کیسز، 24 گھنٹے کے دوران 5 افراد جاں بحق

534 Views

اسلام آباد: (نیوز10) کورونا کا زور ٹوٹ گیا، کیسز اور اموات میں مسلسل کمی ہونے لگی، مہلک وائرس سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 340 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 98 ہزار 25 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 513 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 97 ہزار 118، سندھ میں ایک لاکھ 30 ہزار 253، خیبر پختونخوا میں 36 ہزار 498، بلوچستان میں 13 ہزار 157، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 960، اسلام آباد میں 15 ہزار 726 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 313 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 27 لاکھ 32 ہزار 325 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 24 ہزار 857 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2 لاکھ 82 ہزار 553 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 535 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 5 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 340 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 208، سندھ میں 2 ہزار 422، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 255، اسلام آباد میں 175، بلوچستان میں 144، گلگت بلتستان میں 71 اور آزاد کشمیر میں 65 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

Follow news10.pk on Twitter and Facebook to join the conversation

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔