موسلا دھار بارش اور سمندری طوفان کا خدشہ، امتحانات ملتوی

68 Views

سندھ کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش اور سمندری طوفان کے خدشے کے پیش نظر سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن نے امتحانات ملتوی کردیے۔

سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے اعلامیے کے مطابق، ایسوسی ایٹ انجینیئرنگ ڈپلومہ کے آج  سے 2  اکتوبر  تک  تمام  امتحانات ملتوی کردیے گئے ہیں۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ملتوی کیے گئے امتحانات  اب 9 ، 11 اور 12 اکتوبر کو لیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ کیٹی بندر سمیت سندھ کی ساحلی پٹی پر  موسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

دوسری جانب طوفانی ہواؤں کے ساتھ بارش کے باعث کیٹی بندر پر ماہی گیروں کی جھونپڑیوں کو شدید نقصان پہنچا، کئی جھونپڑیاں اکھڑ گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے