سعودیہ نے سفر اور عوامی مقامات کیلئے ویکسین کی دو خوراکیں لازمی قرار دے دیں

60 Views

سعودی عرب نے سفر اور عوامی مقامات کیلئے  کورونا ویکسین کی دو خوارکیں لگوانا لازمی قرار دے دیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے جمعے کے روز نئی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جو افراد سعودی عرب میں ہوائی جہاز یا پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے سفر کرنا چاہتے ہیں انہیں کورونا کی ایک منظور شدہ ویکسین کی2 خوراکیں لگوانا ہوں گی۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق یہ ہدایات  10 اکتوبر سے نافذ العمل ہوں گی جبکہ  کسی بھی ثقافتی ، سائنسی ، سماجی یا تفریحی تقریبات پر بھی ان کا اطلاق ہوگا۔

سعودی وزارت داخلہ  کا کہنا ہے جن افراد نے اب تک کورونا ویکسین کی 2 خوراکیں نہیں لگوائیں وہ کسی بھی معاشی ، تجارتی ، ثقافتی ، تفریحی ، کھیلوں یا سیاحت کی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

اس کے علاوہ  ڈبل ویکسینیشن نہ کروانے والے افرادکا کسی بھی سرکاری یا نجی ادارے   میں داخلہ ممنوع ہوگا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے