سمندری طوفان ‘شاہین ‘عمان سے ٹکرا گیا، 9 افراد ہلاک

74 Views

سمندری طوفان شاہین کے ٹکرانے سے  عمان اور ایران میں مختلف واقعات میں 9 افراد ہلاک ہوگئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق طوفان کے زیراثر عمان کے حصوں میں شدید بارش اور تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ہواؤں کی رفتار 120 سے 150 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔

مقامی میڈیا کے مطابق عمان میں سیلابی صورتحال ہے اور پہاڑی تودہ گرنے سے3 اموات ہوئیں۔

عمان کے علاوہ ایرانی ساحلی پٹی پر بھی طوفان کے اثرات جاری ہیں اور چاہ بہار بندرگاہ پر طوفان کے باعث 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

عمان کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان شاہین شدت کم ہونے کے بعد ٹروپیکل اسٹورم میں تبدیل ہوگیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے