پاکستان میں کورونا سے مزید 28 افراد انتقال کر گئے

69 Views

پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے مزید 28 افراد انتقال کر گئے اور 1004 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 43 ہزار 389 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1004 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 28 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.31 فیصد رہی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار 134 ہو گئی اور مجموعی کیسز  12 لاکھ 58 ہزار 959 تک جا پہنچے ہیں۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1254 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 11 لاکھ 88 ہزار 562 ہو گئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 42263 ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے