کرنل رٹائرڈ سردار ریاض احمد کی وفات پر سید عابد حسین بخاری اُور محمد اعظم میمن کا رنج و غم کا اظہار

291 Views

کرنل رٹائرڈ سردار ریاض احمد کی وفات پر  سید عابد حسین بخاری اُور محمد اعظم میمن  کا رنج و غم کا اظہار

چیئرمین پاکستان بی ٹیک انجنیئرنگ کونسل سید عابد حسین بخاری اُور پاکستان بی ٹیک انجنیئرنگ کونسل سندھ زون کے صدر محمد اعظم میمن نے کرنل رٹائرڈ سردار ریاض احمد کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کرنل سردار ریاض احمد کے عسکری اور کشمیری عوام کے لیے اعلٰی خدمات ھمیشہ یاد رکہی جائینگی۔ واضح رہے کے برگیڈئیئر سردار نوید احمد خاں، ڈاکٹر سردار ندیم احمد خاں، بینک الفلاح کے آفیسر سردار حسیب احمد کے والد محترم اُور انجنیئرنگ ٹیکنالاجسٹ سردار نور احمد کے دادا کرنل سردار ریاض احمد عالمی وبا کرونا وائرس کا شکار ہو گۓ اور CMH  میں زیر علاج تہے جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گۓ۔ سید عابد حسین بخاری اور محمد اعظم میمن نے کہا کہ اس مشکل وقت کی گہڑی میں ہم ان کے خاندان کے ساتھ دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور دعاگو ہیں  کے اللّہ کریم ان کو جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرماۓ۔آمین الھم آمین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے