پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس، لانگ مارچ، استعفوں کی تجویز پر مشاورت

172 Views

اسلام آباد : پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس آج ہوگا، جس میں لانگ مارچ اور استعفوں کی تجویز پر مشاورت ہوگی۔

مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت اجلاس میں تمام قائدین شرکت کرینگے۔ بلاول بھٹو، مریم نواز اور محمود خان اچکزئی بھی شریک ہوں گے۔ اجلاس میں ملک کی سیاسی صورت حال پر مشاور ت کی جائے گی۔ چئیرمین، ڈپٹی چئیرمین سینیٹ الیکشن میں شکست پر تمام جماعتیں رپورٹ پیش کرینگی۔

آصف زرداری وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق 7 ووٹ کیسے مسترد ہوئے قائدین کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ ڈپٹی چئیرمین کو کم ووٹ ملنے پر بھی جے یو آئی کے تحفظات دور کئے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے