خواتین طاقتور بننے کیلئے تعلیم کو ہتھیار بنائیں: حمیرا ارشد

254 Views

لاہور: گلوکارہ حمیرا ارشد نے کہا ہے کہ خواتین نے اگر طاقتور بننا ہے تو انہیں تعلیم کو اپنا ہتھیار بنانا ہوگا اور اس کے ذریعے ہی اپنا حق لیا جا سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گلوکارہ نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ اسلام نے عورت کو جو مقام اور مرتبہ دیا ہے بد قسمتی سے آج کے معاشرے میں اسے وہ حاصل نہیں، خواتین ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہے لیکن انہیں تسلیم کرنے اور تعریف کرنے کی بجائے ہچکچاہٹ سے کام لیا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کو نہ صرف تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے بلکہ ان کو کئی حقوق سے زبردستی محروم بھی رکھا جاتا ہے۔ واضح رہے حمیرا ارشد کی اپنے شوہر احمد بٹ سے رواں اپریل میں طلاق ہو گئی تھی، ان کا 8 سالہ بیٹا بھی شوہر کے پاس ہے۔

Follow news10.pk on Twitter and Facebook to join the conversation

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے