سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور شاہد آفریدی بھی کورونا میں مبتلا

245 Views

پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے نے ان کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق  سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے سے کی۔ 

یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے قاسم گیلانی نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر والد کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی حکومت اور قومی احتساب بیورو (نیب) کا شکریہ کہ آپ میرے والد کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے میں کامیاب ہوئے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی بھی کورونا سے متاثر ہ افراد کی فہرست میں  شامل ہو گئے۔

شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا اس بات کی تصدیق کی کہ ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ جمعرات سے طبیعت خراب تھی اور جسم میں درد ہو رہا تھا، ٹیسٹ کراویا جس سے معلوم ہوا کہ میں کورونا پازیٹیو ہوں۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ صحت یابی کے لیے سب کی دعاوں کا طلب گار ہوں۔

خیال رہے کہ شاہد آفریدی لاک ڈاون کے آغاز  سے ہی  فلاحی کاموں میں مصروف رہے اور اس دوران انہوں نے ملک کے مختلف علاقوں میں عوام میں راشن اور دیگر سامان تقسیم کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے