عورت کیلئے تحائف سے زیادہ ضروری عزت ہے: زید علی

659 Views

پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر اور کامیڈین زید علی نے کہا ہے کہ عورت کو تحائف کی نہیں بلکہ سب سے زیادہ ضرورت عزت کی ہوتی ہے۔

 زید علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ یمنیٰ کے ہمراہ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یمنیٰ اور زید علی محبت بھری نظروں سے ایک دوسرے کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

زید علی نے میاں بیوی کے خوبصورت رشتے کی عکاسی کرتی اس تصویر کو ایک معنی خیز کیپشن بھی دیا۔

یوٹیوبر نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’سب سے قیمتی چیز جو آپ عورت کو دے سکتے ہیں وہ عزت ہے۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’تحائف اور محبت سے زیادہ عورت کو عزت کی ضرورت ہے۔‘

زید علی کی یہ بامعنی پوسٹ انسٹاگرام صارفین کو اس قدر بھاگئی ہے کہ چند ہی گھنٹوں میں اُن کی اس پوسٹ پر ایک لاکھ 98 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ زید علی نے گزشتہ دنوں ہی اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اس بات کی اطلاع دی تھی کہ وہ اور یمنیٰ جلد ہی والدین بننے جا رہے ہیں۔

اُنہوں نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’آج کا دن میری زندگی کا سب سے خوبصورت اور خوشگوار دن ہے۔‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔